مسافر وین اور ٹرک میں تصادم 4 افراد زخمی

منگل 21 مئی 2024 11:33

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) بورے والا کبیروالاجھنگ روڈ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق کبیروالاجھنگ روڈ پر نزد لاری اڈا عبدالحکیم سے کبیر والا آنے والی مسافر وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 60 سالہ عبدالجبار , 31 سالہ عبدالروف, 64 سالہ ذوالفقار, 38 سالہ شازیہ شامل تھے ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں