ہم ڈی سی اور سی ایم ایچ کے بیحد مشکور ہیںکہ جنھوں نے لواحقین سے کل اخراجات کے صرف 20 فیصد فیس وصول کی، عدیل عزیز مسیح

ہفتہ 2 جولائی 2022 16:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) سابق ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر اقلیتی رہنماء عدیل عزیز مسیح نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لورالائی میں مسیحی برادری کرسچن کالونی کے رہائشی عادل شاہین ولد شاہین فرانسس کے دو بیٹوں کو سانپ نے ڈس لیا تھا۔جس میں سے چھوٹا بچہ تقریباً اسی وقت انتقال کر گیا۔بڑے بچے کو سی۔ایم۔ایچ لورالائی میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن ڈاکٹر اور تمام سٹاف کی انتہائی محنت و جدو جہد کے بعد بچہ آج خیر سے اپنے گھر روانہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ میری نشاندھی پر ڈی سی لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے نہ صرف ٹیلیفونک رابطے پر بچے کا حال احوال کرتے رہے بلکہ انھوں نے اپنے فنڈ سے تمام اخراجات پوچھے اور بچے کے والد عادل شاہین کو تمام میڈیسن، ٹیسٹ اور ہسپتال چارجز مبلغ ساٹھ ہزار اور بچے کے لئے دس ہزار علیحدہ چیک دیا۔ہم ڈی سی صاحب کے بیحد مشکور ہیںاور سی ایم ایچ کے بھی کہ جنھوں نے لواحقین سے کل اخراجات کے صرف 20 فیصد فیس وصول کی۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں