لورالائی ،اسسٹنٹ کمشنرنے روٹی کاوزن کم ہونے پر چار تین سیل کردیئے

ہفتہ 25 مئی 2024 21:30

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) لورالائی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کے ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر لورالائی یحیی خان کاکڑ کی سر براہی میں پرائس کنٹرول انچارج جہانگیر خان کاکڑ۔

(جاری ہے)

اختر محرر اور دیگر لیویز کی بھاری نفری کے ہم راہ اچانک بازار کا وزٹ کیا درجن بھر کے قریب نان بائیوں کے پیڑے چیک کئیے پیڑا کا وزن 250 کے بجائے 160 گرام پر چار تندور فوری طور پر سیل کر دئیے اس طرح نرخنامہ نہ وصول کرنے اور اپنے من مانے ریٹ چلانے پر 2حمام بھی سیل کر دئیے اسٹنٹ کمشنر لورالائی یحیی خان کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں گندم۔

میدہ۔گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے با وجود بھی تاجران نرخ نامے کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں اور مصنوعی کے زریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے ہمیں اپنی عوام کے مفاد سب سے زیادہ عزیز ہیں اور عوام کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوام بھی ہر گز نرخ نامے سے زیادہ پیسے ادا نہ کریں اور کوئی بھی شکایت ہو تو انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی انچارج سے فوری رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں