غ*ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت لیویز فورس کے آفیسران کا اجلاس

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

ڑ لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء)ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت لیویز فورس کے آفیسران کا اجلاس میں ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر بزدار،ایڈشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہری رسالدار میجرلطیف جوگیزئی بھی اجلاس میں شریک رہے امن وامان کی صورتحال پر غور وخوص لیویز کے آفسران وجوان قیام امن کے لئیے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو خلوص وایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں ڈپٹی کمشنر کا اجلاس کے دوران لیویز فورس کے آفسران سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سھنبالنے کے بعد لیویز فورس کے آفسران اور ایریا انچارج کے ساتھ یہ پہلا اجلاس تھا اجلاس کے دوران لورالائی اور گردہ نواح میں امن وامان کی صورتحال پر غور وخوص کیاگیا ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ایک بااعتماد فورس ہے اور لیویز فورس کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دے کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مذید یہ تسلسل برقرار رکھنا اور ساتھ میں لیویز فورس کے آفسران وجوان ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں جو زمہ داریاں انکو تفویض کی گئی ہیں ان پر کاربند رہ کر کام کریں بعد ازیں ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے تحصیل مخیتروطورتھانہ کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ بھی تھانوں میں انفرری حاضری رجسٹراورتھانوں میں سہولیات بھی چیک کیے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں