نصیرآباد،قبائلی شخصیت وڈیرہ شکر خان جتک کی وفات پرسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

بدھ 24 اپریل 2019 19:08

نصیرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) اوستہ محمد سکندر شاخ گوٹھ نور خان جتک کے حاجی عبدالخالق جتک، حاجی نور خان جتک، حاجی سعداللہ جتک، گلزار احمد جتک اور سردار فاضل محمد جتک نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں نصیرآباد کے معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ شکر خان جتک کی وفات پر گہرے دکھ، غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فرزند وڈیرہ محمد نواز جتک، احمد نواز جتک، محمد امین جتک اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت درجات میں بلندی کے ساتھ خاندان کو اس عظیم صدمہ میں برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں