محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کا غیرقانونی پمپنگ مشینوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

کئی غیر قانونی پمپنگ مشینیں مسمار،پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایریگیشن حکام

بدھ 3 جون 2020 20:17

ڈیرہ مرادجمالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) محکمہ ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کا پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں لگائی گئی غیرقانونی پمپنگ مشینوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کئی غیر قانونی پمپنگ مشینوں کو مسمار کرکے قبضہ میں لے لیا گیا ۔ایریگیشن حکام کے مطابق کسی کو بھی پٹ فیڈر کینال اور اس کے ذیلی شاخوں میں غیر قانونی پمپنگ مشین لگاکر پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن نصیرآباد کے حکام نے کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمدقاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بہادرخان کھوسہ کی نگرانی میں ایکسئین ایریگیشن نثار احمد مغیری ،ایس ڈی او خادم حسین لہڑی اور محمدسلیم بہرانی نے بھاری مشینری کے ذریعے گرینڈ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں غیرقانونی پمپنگ مشینوں کو بھاری مشینری کے ذریعے نکال کرتحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع تحصیلدار بہادر خان کھوسہ نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال کے بیرون اور دیگر شاخوں میں لگائی گئی غیرقانونی پمپنگ مشینوں اور پائپ لائینوں کے خلاف گرئینڈ آپریشن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے غیر قانونی پمپنگ مشینوں کو مسمار کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ ٹیل کے زمینداروں اور کسانوں کو باآسانی پانی مہیا کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں