ڈی،ایس ریلوے لاھور کا اسٹیشن ٹو اسٹیشن انسپیکشن وزٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 15 ستمبر 2021 13:55

ڈی،ایس ریلوے لاھور کا اسٹیشن ٹو اسٹیشن انسپیکشن وزٹ
اوکاڑا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 15 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) ڈی،ایس ریلوے لاھور ناصر خلیلی کا اپنے دیگر ماتحت افسران کے ہمراہ  اسٹیشن ٹو اسٹیشن لاھور سے پاکپتن ریلوے ٹریک کا تفصیلی وزٹ اور اسٹیشنز کی انسپکیشن  اس موقع پہ ریلوے اسٹیشن حویلی لکھا پہ انہوں نے مختصر قیام کے دوران اردوپوائینٹ سے خصوصی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی انسپکشن کا مقصد اس ٹریک پہ موجود اسٹیشنز کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پہ حل کرنا ہے وہ کسی صورت بھی ریلوے اسٹیشنز کی ملکیت زرعی زمینوں کو اونے پونے داموں سالانہ ٹھیکہ پہ نہیں دیں گے بلکہ مختلف شہروں کے قریب قائم ریلوےاسٹیشنز کی زمینوں کو کمرشلائز کی طرف لاجائیں گے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ قوی امکاں ہے کہ بلھے شاہ ایکسپریس جوکہ لاہور سے پاکپتن براستہ منڈی احمد آباد،بصیرپور اور حویلی لکھا چلتی تھی کو دوبارہ بحال کردیا جائے ریلوے اسٹیشن حویلی لکھا کی انسپیکشن کے موقع پہ انہوں نے اسٹیشن کے اطراف کے انتظامی امور پہ عدم اطمینان اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کردہ مسائل کو فوری حل کرنے کےلئے اسٹیشن ماسٹر کو سخت وارننگ جاری کی جبکہ ریلوے اسٹیشن کے اندرونی انتظامی امور پہ اظہارِ اطمینان کیا گیا اردوپوائینٹ کی نشاندہی پہ ڈی ایس ریلوے نے ریلوے اسٹیشن حویلی لکھا پہ مسافروں کے لئے بیٹھنے کے مناسب انتظام نا ہونے کے مسئلہ کو فوراً حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں