ایک کروڑ نوکریاں دینے کا سبز باغ دکھانے والے اب نوکریاں ختم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں،چودھری ریاض الحق جج

موجودہ حکومت کے سلیکٹڈ وزیر اعظم یو ٹرن لینے پر فخر کرتے ہیں

بدھ 16 اکتوبر 2019 21:56

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی کسان ونگ کے صدر اور ایم این اے چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا سبز باغ دکھانے والے اب نوکریاں ختم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اوکاڑہ کے سنیئر صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بار بار ایک کروڑ نوکریاں دینے کا بلند بانگ اعلان و وعدہ کیا تھا حکومت کے آنے کے بعد بھی اس جھوٹ پر کل تک قائم رہے ہیں لیکن اب ایک وفاقی وزیر نے کہہ دیا ہے کہ نوکریاں دینا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے الٹا ا س امر کا اظہا رکر دیا ہے کہ وہ 400محکمے بند کرنے جارہے ہیں اس سے اندازہ ہوناچاہیے کہ انہوںنے کتنے گھروں کے چولہوں کو ایک دم ٹھنڈے کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے سلیکٹڈ وزیر اعظم یو ٹرن لینے پر فخر کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یوٹرن لینے کی وجہ سے وہ وزیر اعظم بنے ہیں جس سے واضع ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول بول کر وزیر اعظم بنے ہیں

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں