رینالہ خورد، سانپ کے ڈسنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

منگل 14 مئی 2024 20:30

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) رینالہ خوردمیں سانپ کے ڈسنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

رینالہ خوردکے نواحی گاؤں ون ون آر اے کے رہائشی یعقوب مسیح کے تین سالہ بیٹے احتشام کوجو سویاہواتھا سانپ نے ڈس لیا جس سے اسکی حالت خراب ہوگئی ،تشویشناک حالت کے پیش نظرتین سالہ احتشام کوفوری طورپرتحصیل ہیدکوارٹرہسپتال رینالہ خورد منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اوردم توڑگیا،جبکہ ریسکیو1122نے آدھاگھنٹہ بعد گھرسے سانپ کو تلاش کرکے ماردیا۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں