رینالہ خورد،طبی سہولیات کی عدم فراہمی ،ڈی جی ہیلتھ نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد کومعطل کردیا

بدھ 15 مئی 2024 23:04

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) طبی سہولیات کی عدم فراہمی پرڈی جی ہیلتھ نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد کومعطل کردیا ۔

(جاری ہے)

وزٹ کے دوران ڈائریکڑ کو ہسپتال میں علاج معالجہ کے لیے آنیوالے مریضوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئیں، اسکے علاوہ گذشتہ روز نواحی گاؤں کے ایک تین سالہ بچے احتشام کو سانپ نے ڈس لیا تھا سانپ کے ڈسنے کےبعدبچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا ،مبینہ طور پر ہسپتال میں سنیک بائٹ ہونے کے باوجود بچے کو نہیں لگائی گئی جس پر بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ڈائریکٹر ہیلتھ نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اویس کو معطل کر کے لاہور رپوٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں