ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا صدر انجمن تاجران کے ہمراہ بازاروں کا دورہ، تجاوزات ختم کرنے کا حکم

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے صدر انجمن تاجران شیخ ریاض کے ہمراہ اوکاڑہ کے بازاروں کا دورہ کیا اور تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کا حکم۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ بازاروں میں یلو لائن کے اندر اندر تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے، لائن سے آگے سامان رکھنے یا جگہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یلو لائن سے آگے سٹال لگانے یا سامان رکھنے سے بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو آمدورفت سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔تمام سرگرمیاں اور معاملات قاعدہ قوانین کے تحت ہی انجام دینے میں سب کی بہتری ہے۔ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران کے تعاون اورمشاورت سے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔شہریوں کے لیے سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں