سرحدچیمبر کاضلعی انتظا میہ کی جا نب سے تا جر برد اری سے صفائی کے نا م بھار ی جر ما نہ وصو لی اورا نھیں ہر ا سا ں کر نے پر شدید تحفظات

بزنس کمیونٹی کو بے جا تنگ کر نے کاسلسلہ فور ی طور پر بند کیا جا ئے کیونکہ ایسے اقداما ت سے حکو مت اوربز نس کمیو نئی کے درمیان عد م ا عتما د کی فضا پید ا ہوگی،مقصودانور

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:45

سرحدچیمبر کاضلعی انتظا میہ کی جا نب سے تا جر برد اری سے صفائی کے نا م بھار ی جر ما نہ وصو لی اورا نھیں ہر ا سا ں کر نے پر شدید تحفظات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) سر حد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر مقصو د ا نور پر ویز نے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے تا جر برد اری سے صفائی کے نا م بھار ی جر ما نہ وصو لی اورا نھیں ہر ا سا ں کر نے پر شدید تحفظات کا ا ظہا ر کیاہے اورمطا لبہ کیاہے کہ بزنس کمیونٹی کو بے جا تنگ کر نے کاسلسلہ فور ی طور پر بند کیا جا ئے کیونکہ ایسے اقداما ت سے حکو مت اوربز نس کمیو نئی کے درمیان عد م ا عتما د کی فضا پید ا ہوگی جس کے صو با ئی معیشت اور ریو نیو کے اہد اف کو حا صل کر نے میں مشکلات پید ا ہو نگی ۔

حکو مت کو چا ہئے کہ چیمبرز اور تا جر بر داری کو ا عتما د میں لے کر پا لیسیا ں تشکیل دی جا ئیں تا کہ اس کے دور رس نتا ئج سامنے ا ٓسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تا جر وں کے وفد سے ملا قات کے دور ان با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ ضلعی ا نتظا میہ صفا ئی کی ابتر صور ت حال کے پیش نظرتا جر بر داری پر بھار ی جر ما نے عائد کر رہی ہے اور مختلف طر یقو ں سے ہر ا سا ں کیا جا رہا ہے جو کہ سر ا سر نا انصا فی اور کسی صور ت قا بل قبو ل نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حکومتی متعلقہ ادار ے اپنی نا قص کار کر دگی کو چھپا نے کیلئے ایسے حر بے ا ستعما ل کر رہے ہیں جو کہ انتہا ئی ا فسو نا ک امر ہے اور اسکی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ انھو ں مزید کہاکہ ر نگ روڑ پشاورکی تعمیر نو کے بعد کا فی اُونچی سطح پر ا ٓ گیا ہے اور ا ٓباد ی والے علا قے کافی نیچے رہ گئے ہیں جس سے دو کا نداروں اور مکینو ں کو آمد وفت میں کا فی دشواری کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ رنگ روڑ کے دو نو ں ا طر ا ف صفا ئی کی ا بتر صو رت کی وجہ سے ڈبلیو ایس ایس پی کی نا قص کار کر دگی کا منہ بولتا ثبو ت ہے ۔ انھو ںنے کہاکہ صو با ئی حکو مت ضلعی انتظا میہ اور د یگر ما تحت اداروں بزنس کمیو نٹی کے بے جا ہراساں کر نے کا فور ی نو ٹس لے اور انھیںسہو لیا ت کی فر اہمی کیلئے عملی ا قدا ما ت کئے جا ئیں۔ انہو ں نے کہاکہ تاجر بر داری پہلے سے حکو مت کی جا نب سے اضا فی ٹیکسو ں کے بو جھ کی وجہ سے پریشان اور تنگ ہیں دو سری جانب صفائی کے نام پر بھاری جرمانے کی وصولی حکو مت اور بزنس کمیونٹی کے در میا ن ایک خلیج پید اکرنے کے مترادف ہے جو کہ صو با ئی معیشت کیلئے نقصا ن دہ ہے اور ریو نیو بڑ ھا نے میں بھی مشکلا ت پید ا ہو نگی۔

انھو ں نے حکو مت پر زور دیا کہ وہ رنگ ر وڈ کے دونوں اطراف صفا ئی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ بلدیات اورڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکاروں کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنا بزنس دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور اس کے ماتحت اداروں کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں