}ضلعی انتظامیہ لکی مروت نے ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی

اتوار 23 فروری 2020 21:21

ذ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) ضلعی انتظامیہ لکی مروت نے ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کمپلیکس تاجہ زئی سے شروع کر دی ہے ۔مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جس میںمختلف مکتبہ فکر کے لوگوں ، وکلاء ، سول سوسائٹی کے ارکان،علاقے کے مشران ، علماء اور صحت کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈکوارٹرز اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے علیحدہ علیحدہ وارڈز قائم کئے گئے۔ڈینگی وائرس کے خلاف آگاہی مہم کو سوشل میڈیا، ایف ایم ریڈیو اور پفلٹ کے ذریعے لوگوںکو پہنچائی جا رہی ہے ڈینگی وائرس کیلئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے اور ہر بی ایچ یو ، ار ایچ سی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زمیں ڈینگی کے خلاف ادویات فراہم کی جا چکی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں