ڈیوس کپ کے لیے منتخب ہونے والے خیبرپختوخوا کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

ہفتہ 25 مئی 2024 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) ڈیوس کپ اوربریک گیمزکازان کے لیے منتخب ہونے والے خیبرپختوخواہ کے محمد شعیب خان اوریوسف خلیل کے اعزاز میں نائب صدرکے پی ٹینس ایسوسی ایشن عمر ایازخلیل کی جانب سے خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا اس موقع پرپاکستان ائیرفورس کے ٹینس کوچ وکیل خان،لیول ٹوکوچ شہریارخان کھلاڑی ثاقب عمر،کامران خلیل، ریان عمر خلیل اوردیگر کھلاڑی کثیرتعداد میں شریک تھے اس موقع پر عمرایازخلیل نے انٹرڈیپارٹمنٹ ٖٹورنامنٹ مین پی اے ایف کے محمدشعیب اوریوسف خلیل کوتاریخ میں پہلی بارواپڈاکوشکست دینے پردونوں کھلاڑویوں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ واپڈاکوہراناپاکستان میں ایساہے جیسے کوئی ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتے اس جیت کوجتنابھی سراہاجائے وہ یقینا کم ہے انہوںنے بتایاکہ ودنوں کھلاڑیوں کاانتخاب ڈیوس کپ جوکہ ستمبرمیں بارباڈوس ویسٹ ایڈیر اوربریک گیمز کازان کے لیے باقاعدہ ٹرائلز کے بعد ہوایہ بھی ہم سب کے پی کے کھلاڑیوں اورایسوسی ایشن کے لیے باعث فخر ہیںآئندہ بھی ہم اپنے کھلاڑیوں کواکیلانہیں چھوڑ ے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں