جمرود، اللہ نور خاندان سار خیل کے مشترکہ زمین میں اپنا حصہ الحاج خاندان پر فروخت کرنا نہیں چاہتا‘زبردستی ہتھیانے کی کوشش نہ کی جائے، دائود شاہ

پیر 13 جولائی 2020 13:54

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) سارخیل تپہ کے اللہ نور خاندان کے مشردائود خان نے اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحاج خاندان سارخیل تپے سے جس 193جرب مشترکہ زمین کے خریدنے کا دعویدار ہے اس میں اللہ نور خاندان کا نواں حصہ ہے اور ہم اپنے حصے کی زمین کسی طور الحاج خاندان پر فروخت کرنا نہیں چاہتے ، انہوں نے کہاکہ الحاج خاندان جب سابقہ فاٹا میں مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے ملی بھگت سے ہمارے زمین پر زبردستی تعمیراتی کام کیا ہے اور اس وقت بھی ہم نے تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے تحریری درخواستیں دی تھیں لیکن الحاج خاندان نے اپنی اثر ورسوخ پر ہمارے خاندان کے افراد کو گرفتار کرواکر ہماری زمین پر دیوار کھڑی کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اس مسئلے پر الحاج خاندان کے ساتھ قومی اصولوں کے مطابق جرگے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خاندان کی زمین پر کسی کو ناجائز قبضہ نہیں کرنے دینگے اس لئے متعلقہ اداروں سے اس مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کی مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں