محب اللہ خان کا لائیوسٹاک ہسپتال سید و شریف میں دودھ کی کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

جمعہ 19 جنوری 2018 20:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ،ڈیری ڈیوپلمنٹ و کوآپریٹیوز محب اللہ خان نے جمعہ کے روز لائیوسٹاک ہسپتال سید و شریف میں دودھ کی کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و آبپاشی محمود خان ، چیئر مین ڈیڈیک فضل حکیم خان ، سیکرٹری لائیوسٹاک و زراعت محمد اسرار خان، ڈی جی لائیوسٹاک توسیع ڈاکٹر شیر محمد ،ڈاکٹر اسد علی ،ڈی سی سوات عا مر آفاق کے علاوہ محکمہ زراعت ، لائیوسٹاک اور دیگرمحکموں کے افسران ، معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک عرصہ سے صوبہ میں دودھ میں خطرناک ملاوٹ کی اطلاعات تسلسل سے آرہی تھیں چنانچہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر موجودہ بجٹ میں ملک ٹسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کیلئے دس کروڑ روپے کی رقم مختص کی ۔

(جاری ہے)

چنانچہ ملک ٹسٹنگ پراجیکٹ کے تحت تما م ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ایک ایک لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جن میں سے پہلی لیبارٹری پشاور میں قائم کی گئی جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں عنقریب لیبارٹریوں کا افتتاح کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہر ڈویژنل لائیوسٹاک ہسپتال میں ایک مستقل اور ایک موبائل لیبارٹری ہوگی جو بالترتیب مقامی اور دور دراز کے علاقوں میں دودھ کی کوالٹی ٹسٹ کر یں گی۔محب اللہ خان نے کہا کہ ہماری اپنی اور ہمارے مہمانوں کی دن بھر کی خوراک دودھ ، گوشت، مرغی اور دیگر خالص اشیاء لائیوسٹاک ہی کی پیداوار ہیں لہذا اس محکمہ کی اہمیت ہر انسان کیلئے بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت اس محکمہ کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

انھوں کہا کہ دودھ جیسی نعمت خداوندی کو زہر میں تبدیل کرنے والے سماجی دشمن عناصر کو ان لیبارٹریوں کی معیاری ٹسٹوں کے نتیجے میں سخٹ قانونی سزائیں دی جائیں گے۔معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ملاکنڈ ڈویژن کیلئے مقرر کردہ فوکل پرسن ڈاکٹر سردار علی کو موبائل نمبر 03440975737پر اطلاع دیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں