ہنگو ،شہر کے نجی مراکز صحت پر چھاپے، 2میڈیکل سٹورز سیل

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء)ضلع انتظامیہ ہنگونے شہر میں اچانک چھاپوں کے دوران2میڈیکل سٹورز سیل کردئیے۔ تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ جان نے ڈرگ انسپکٹر محمد ذیشان کے ہمراہ شہرمیں میڈیکل سٹورز، کلینکل لیبارٹریز اور میٹر نٹی ہومز پر اچانک چھاپے مارے اوران کے دستاویزات چیک کر نے سمیت زائد المیعاداورغیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات اور صفائی کی صورتحال کابھی جائزہ لیااورمتعلقہ قوانین کی خلاف ورزی پر2میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنراور ڈرگ انسپکٹرکا اس موقع پر کہناتھاکہ انسانی صحت سے وابستہ تمام شعبوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوںکے خلاف بلا امتیازکارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر اور مضافات میںچیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید موثر بنایا جائے گااور عوامی مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا ئے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں