پشاور،محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے چار سینئر پبلک پراسیکیوٹرز کوترقی دیدی گئی

بدھ 16 جنوری 2019 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی سلیکشن بو رڈ کی سفارشات پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے چار سینئر پبلک پراسیکیوٹرز (BS-19) کو فوری اور باقاعدہ بنیادوں پر ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن (BS-20) کی پوسٹوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں محمد ادریس خان، محمد ذبیر انور ، فخرالاسلام اور سکندر حیات شامل ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں