فیاض احمد قریشی نئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا تعینات

منگل 18 جون 2019 23:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء)قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل مجاہد اکبر بلوچ کو تبدیل کر دیا گیا‘اور وفاق نے ان کی جگہ فیاض احمد قریشی کو نئے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا‘تبدیل ہونے والے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا مجاہد اکبر بلوچ کو وفاق نے مارچ2019ء کو ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا تھا اور ان کی تعیناتی ڈی جی نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان کی جگہ کی گئی تھی ‘فرمان اللہ جان 27فروری 2019کو تبدیل کئے گئے تھے‘ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق تبادلے ہوتے جارہے ہیںتاہم فیاض احمد قریشی کی تعیناتی کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں