انسانی جانوں سے کھیلنے والے کیلئے مردان میں کوئی جگہ نہیں‘کمشنر ریونیو

بدھ 21 اگست 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی کارروائی، غیرقانونی کلینک سیل، عطائی کے خلاف تھانہ پارہوتی کو مراسلہ ارسال، انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کیلئے مردان میں کوئی جگہ نہیں، ضلعی آفیسر کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ریونیومردان گوہر خان نے مردان کے شہری علاقہ کس کورونہ میں جمیل الرحمن نامی ٹیکنیشن جو باقاعدہ کلینک چلارہے تھے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا کلینک سیل کردیا جبکہ ان کے خلاف تھانہ پارہوتی میں فوری اے سی عدالت میں پیش کرنے کا مراسلہ ارسال کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں