خالد اکبرسیکرٹری تھری بورڈ آف ریونیو تعینات

جمعرات 6 اگست 2020 23:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء)صوبائی حکومت نے گریڈ 19کے پی ایم ایس آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ خالد اکبر کو تبدیل کردیاہے اور انہیں سیکرٹری تھری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر گریڈ اٹھارہ کے آفیسر میاں بہزاد عادل کو ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں