ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی مانسہرہ روڈ کی بحالی اورتعمیر اتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت

جمعرات 4 مارچ 2021 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کے حوا لے سے این ایچ اے کو سڑک کے تعمیر اتی کام میں تیزی لانے اوراس کو معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے گزشتہ روز مانسہرہ روڈ کی بحالی کے کام کے معائنے کے موقع پر جا ری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے یوٹرنز کی تعمیر کے لیے پوائنٹس کی نشاندہی، نالوں کی تعمیر اورسڑک کے کنارے دونوں اطراف مختلف مقامات پر سڑک کنا رے گاڑیوں کے لیے پارکنگ سپیس کی نشاندہی بھی کی۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی ایاز سلیم رانا بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔ این ایچ اے افسران نے اس موقع پر کام کی تکمیل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ اینڈ ڈیف کا معائنہ بھی کیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ڈسٹر کٹ سوشل ویلفئیر و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں