صوبائی حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اہم پیشرفت

خیبر پختونخوا میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 21 کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا

پیر 26 جولائی 2021 22:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کے اعلان کردہ کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔یومیہ اجرت پرکام کرنیوالوں کی ماہانہ تنخواہ کم ازکم 21 ہزار روپے کرنے اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 21 کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی سے ہی مزدوروں کو ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے ملے گی ، تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ کی جانب سے سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں