معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بیرسٹرمحمد علی خان سیف کادورہ محکمہ اطلاعات

عوام تک سچ پر مبنی خبروں کو بر وقت پہنچانا انتہائی ضروری ہے، محکمہ ا طلاعات کوعصر حاضرکے جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ کرانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا ئے جائینگے ،بیرسٹر محمد علی خان سیف

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی خان سیف نے محکمہ اطلاعات کا دورہ کیا اور سیکرٹری انفامیشن ارشد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداداللہ خان سمیت ایڈیشنل سیکرٹری فیاض عالم، ڈپٹی سیکرٹری عبیداللہ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمنسٹریشن عبدالہادی، ڈائریکٹر انفارمیشن صبغت اللہ قاضی، ڈائریکٹر پی آر سلیم خان اور پریس رجسٹرار انصار خلجی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری اطلاعات نے معاون خصوصی کو محکمے کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا اور محکمہ اطلاعات کے مختلف سیکشنز کے ا مور سے متعلق آگاہ کیا اور ڈائریکٹرز کا تعارف کرایا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں محکمہ اطلاعات کا کردا ر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ عوام تک سچ پر مبنی خبروں کو بر وقت پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ا طلاعات کوعصر حاضرکے جدید تقاضو ں سے ہم آہنگ کرانے کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھا ئے جائینگے اور اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے پہلے سے اٹھائے گئے اقدامات کافی حوصلہ افزاء ہیں۔ آخر میں معاون خصوصی نے محکمہ اطلاعات کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور عملے سے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے تمام عملے کو محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں