شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر نزاکت حسین نے اپنے تھیسز جمع کرادیئے

جمعرات 20 جنوری 2022 00:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ اردو کے پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر نزاکت حسین نے اردو میں ڈاکٹر آف فلاسفی میں ڈگری کے حصول کے لئے '' نصف صدی کے غالیبانی ادب کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (1969 تا 2019) کے عنوان سے اپنے تھیسز یونیورسٹی میں جمع کئے ہیں اس سلسلے میں 24 جنوری بروز پیر کو یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں زبانی امتحان (پبلک ڈیفنس) کا انعقاد کیا جائے گا، مذکورہ ریسرچ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو پبلک ڈیفنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، سکالرز کی جانب سے پریزنٹیشن کے بعد شرکاء کو سوالات اٹھانی/ پوچھنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں