کیپٹل میٹروپولیٹن کے تعلیمی اداروں کو بہترین تعلیمی اداروں کے برابرلائیں گے،ڈائریکٹرتعلیمی کمیٹی

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین رحمان خٹک نے کہاہے کہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائیں گے، سزا وجزا کا عمل جاری رہےگا، بہترین کارکردگی پراساتذہ اورطلباء کو انعامات دئیے جائین گے جبکہ خراب کارکردگی پراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل انٹرکالجزمیں تعلیم کے معیارکو بہترکرنے کے حوالے سے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تعلیم کے حکام ،ڈپٹی ڈائریکٹرریگولیشن ذی الحجو الیاس، اے ڈی فنانس فریال ،ا ے ڈی آئی این ایس تحریم جاوید اوردیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین وڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاوررحمان خٹک نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو پشاورکے دیگرنامی گرامی تعلیمی اداروں کے مقابلے میں لائین گےاور تعلیمی نظام کو بہترسے بہتربنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہرماہ پروگریس ریویو میٹنگ ہوگی او باقاعدہ سکولوں اورکالجوں کے دور ے کئے جائیں گے، اچھی کارکردگی دکھانے پراساتذہ اورطلبہ کو انعامات سے نوازا جائےگا جبکہ خراب کارکردگی پراساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں