وزیراعلی خیبر پختونخوا کا سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں