خیبرپختونخوا حکومت کا یکم مئی سے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ، قیمت 3ہزار 900 روپے فی 40 کلو گرام مقرر

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم مئی سے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی حکومت نے یکم مئی سے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی خریداری کےلئے قیمت 3 ہزار 900 روپے فی 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے گندم کی خریداری کےلئے محکمہ خوراک کو 29 ارب روپے جاری کردئیے ہیں. محکمہ خوراک کے مطابق ضرورت پڑنے پر بعد ازاں صوبائی حکومت مزید 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتی ہے۔ مقامی سطح پر گندم کی خریداری سے صوبائی حکومت کو 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔صوبے میں گندم کی قیمت فی من 3 ہزار 900 اور پاسکو سے 5300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں