پی ٹی آئی رہنما صوبائی وزیر ارشد ایوب کی پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

منگل 14 مئی 2024 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پی ٹی آئی رہنما صوبائی وزیر ارشد ایوب کی پی این آئی ایل(پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ) میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کی عدالت نے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سے سات دن میں جواب طلب کرلیا وکیل درخواست گزار علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار صوبائی وزیر بلدیات ہے اور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار باہر جانا چاہتا ہے لیکن انکا نام پرویژنل نیشنل ائیڈینٹیفیکیشن لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے عبد الرحمان آفریدی نے کہا کہ اس کیس میں ہم جواب جمع کرتے ہیں ہمیں مہلت دیا جائے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں, جواب جمع کریں عدالت نے ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سے سات دن میں جواب طلب کرلیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں