پشاور،تیمور سلیم جھگڑا کا پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

منگل 14 مئی 2024 22:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) تیمور سلیم جھگڑا کا پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔وکیل درخواست گزار علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیا وجہ بتائی ہے کہ کیوں لسٹ نام شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کہا کہ انھوں نے وجہ یہ بتائی ہے کہ تین ایف آئی آرز میں یہ چارج ہے تین کیسز ہے اور اس میں یہ ضمانت پر ہی,پھر بھی نام لسٹ میں شامل کیا ہے۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ آجائی, یہ تو ضمانت پر ہے پھر کیو نام شامل کیا ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل حضرت سید نے کہاکہ اس میں جواب جمع کرے گے تھوڑا وقت دیں,عدالت نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں جواب جمع کریں۔عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں