صوبے کے حالات کی ابتری کی 90 فیصد ذمہ دار تحریک انصاف ہے،عباداللہ

چپل نمبر 804 پہننے سے مسائل حل نہیں ہونگے، اپنے مینڈیٹ کا احترام کریں اگر یہ صوبہ ایک قیدی کی ڈکٹیشن پر چلے گا تو اس صوبے کو کچھ نہیں ملے گا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ

بدھ 15 مئی 2024 03:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات کی ابتری کی 90 فیصد ذمہ دار تحریک انصاف ہے،آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،فاٹا اور پاٹا کے سپیشل سٹیٹس کو ختم کر کے زیادتی کی گئی قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لوگوں کا معیار زندگی دوسرے لوگوں سے بہت نیچے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں نے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کا بھی سامنا کیا ہے، ضم قبائلی اضلاع کو سالانہ سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا. ہم نے کوششیں کر کے ان اضلاع کو ٹیکس فری رکھنے میں تیس جون تک توسیع کروائی۔تیس جون کے بعد ایک بار پھر ان اضلاع میں ٹیکس کولیکشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔چپل نمبر 804 پہننے سے مسائل حل نہیں ہونگے، اپنے مینڈیٹ کا احترام کریں اگر یہ صوبہ ایک قیدی کی ڈکٹیشن پر چلے گا تو اس صوبے کو کچھ نہیں ملے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں