ایل آر ایچ میں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ایل آر ایچ میں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرپر نرسنگ ڈویژن کو 300 سے زائد بم دھماکوں کے زخمیوں کی جانیں بچانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ نرسز کے کردار کو ہمیشہ اہم سمجھتے ہیں اور ان کی پروفیشنل سکلز کو مزید نکھارنے کے لیے مختلف ٹریننگز اور دیگر کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نرسنگ کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کے مہمان خصوصی ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل آر ایچ کی نرسز عام نرسز نہیں ہیں کیونکہ یہ واحد ہسپتال ہے جس نے اب تک 300 سے زائد بم دھماکوں کے مریضوں کو نرسنگ کیئر مہیا کی ہے جو کہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ایچ ڈی نے مزید کہا کہ مستقبل میں مزید نرسوں کی تعیناتی کر رہے ہیں جبکہ مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ کی ہمیشہ سے تاکید کی جاتی ہے۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ ہر مریض کو بہتر طریقے سے نرسنگ کیئر مہیا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں