وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا ضلع خیبر میں لشمینا وبا سے متعلق میڈیا خبروں کا نوٹس

بدھ 15 مئی 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ضلع خیبر میں لشمینیا وبا سے متعلق میڈیا خبروں کا نوٹس لے لیا ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں متعلقہ ارکان کو ہدایات جاری کردی گئی وزیر صحت کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کو آج ہی لشمینا سے بچاو کے انجیکشنز پہنچ جانے چاہیے چارج سنبھالتے ہی لشمینیا کی وبا کو روکنے کے لئے انجیکشنز کی خریداری کے احکامات جاری کئے تھے صوبہ بھر میں لشمینا کے علاج کیلئے یونیسیف کے توسط سے گلوکنٹائن انجیکشنز خریدے گئے ہیںانجیکشنز دو ہفتوں میں صوبے میں دستیاب ہونگے نصیر اللہ بابر اور بڈھ بیر ہسپتال میں لشمینا کے علاج کے سنٹرز فعال ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں