خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہائوسز میں وی آئی پی شخصیات اور ان کی فیملیز کے مفت قیام پر پابندی عائد

بدھ 15 مئی 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہائوسز میں وی آئی پی شخصیات اور ان کی فیملیز کے مفت قیام پر پابندی عائد کر دی گئی صوبائی مشیر سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے سرکاری ریسٹ ہاسز میں وی آئی پی شخصیات اور فیملیز کے مفت قیام پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن کا کہنا تھا کہ وی آئی پی اور انکی فیملیز مفت کئی کئی روز تک قیام کرتے تھے،اس بار ے میں مشیر سیاحت کو عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔مشیر سیاحت کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات پرسرکاری ریسٹ ہاسز میں مفت قیام پر پابندی لگائی ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں