ھ*وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا ضلع خیبر میں لشمینیا وباء سے متعلق میڈیا خبروں کا نوٹس

وزیر صحت نے ضلع خیبر، مہمند کے ڈی ایچ اوز کو لشمینیا کے علاج کے لئے انجیکشنز کا پہلا کھیپ حوالے کردیا

بدھ 15 مئی 2024 20:55

yپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ضلع خیبر میں لشمینیا وباء سے متعلق میڈیا خبروں کا نوٹس لے لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو لشمینیا وباء کے کنٹرول کیلئے فوری انجیکشنز کا بندوبست کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج نے میڈیسن سانس فرنٹئیر کے توسط سے ضلع خیبر اور ضلع مہمند کیلئے گلوکنٹائن انجیکشنز کی پہلی کھیپ ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی۔

اس بابت وزیر صحت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کا دورہ کیا اور ضلع خیبر اور مہمند کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو لشمینیا کے علاج کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر چھ سو انجیکشنز حوالے کردیں۔ اس موقع پر وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چارج سنبھالتے ہی لشمینیا کی وباء کو روکنے کے لئے انجیکشنز کی خریداری کے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں لشمینیا کے علاج کیلئے یونیسیف کے توسط سے گلوکنٹائن انجیکشنز خریدے گئے ہیں۔

انجیکشنز کی اگلی کھیپ دو ہفتوں میں صوبے میں دستیاب ہونگے۔ ان کے مطابق ایم ایس کے تعاون سے نصیر اللہ بابر اور بڈھ بیر ہسپتال میں لشمینا کے علاج کے سنٹرز فعال ہیں جہاں ملک بھر کے متاثرہ افراد علاج کیلئے آتے ہیں۔اس موقع اے ڈی جی ڈاکٹر سراج کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کے احکامات کے فورا بعد ہنگامی بنیادوں پر ایم ایس ایف کے تعاون سے گلوکنٹائن انجیکشنز کا بندوبست کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اس مرض کے علاج کیلئے متعلقہ سنٹرز میں گولیاں بھی ستیاب ہیں اور عوام علاج کیلئے متعلقہ سنٹرز کا رخ کرکے فوری مفت علاج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں