ا*وانا جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے وفد کی باچا خان مرکز پشاور آمد

بدھ 15 مئی 2024 20:55

Iپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وفد نے صوبائی صدر میاں افتخار حسین سے ملاقات کی عمائدین نے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو وزیرستان کے مختلف مسائل سے آگاہ کیاعمائدین نے انگور اڈہ بارڈرپر درپیش مشکلات سے بھی صوبائی صدر کو آگاہ کیاوفد نے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کو انگور اڈہ پرجاری احتجاج اور مطالبات سے بھی آگاہ کیاصوبائی صدر میاں افتخار حسین نے وفد کو انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت وزیرستان میں عوام کو درپیش مشکلات پر سنجیدگی سے غور کرے، ڈیورنڈ لائن کے دونوں طرف آباد پختونوں کے معاش کا انحصار بارڈر پر تجارت سے ہیباجوڑ سے وزیرستان تک تمام تجارتی راستوں کو تجارت اور آمدورفت کیلئے کھولا جائے تجارتی راستوں پر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں کہ اس سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ ہوگا ہنگامی بنیادوں پر انگور اڈہ بارڈر سمیت وزیرستان کے دیگر مسائل کو حل کیا جائے عوامی نیشنل پارٹی تمام پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں