ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سے ایڈیشنل ایس ایچ او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ملاقات

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خیبر سید شعیب منصور سے ایڈیشنل ایس ایچ او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر اذلان اسلم نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 خیبر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ضلع میں دوطرفہ مثبت تعاون کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے ریسکیو1122 خیبر میں سروسز کے حوالے معلومات فراہم کیں جس کو ڈاکٹر اذلان اسلم نے سراہا۔ ایڈیشنل ایس ایچ اونے کنٹرول روم، ایمرجنسی گاڑیوں اور سامان کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر بریال مختیار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں