خدمات کی آنلائن فراہمی، دو مہینوں میں 11 ہزار شہریوں کو ڈومیسائل، 9 ہزار کو اسلحہ لائسنس فراہم کردیا گیا، مزید 17 سروسز کی فہرست درج

'تمام سرکاری محکمے ملکر کام کریں، 80 سروسز گھر کے دہلیز پر عوام کو فراہم کریں گے، صوبائی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

=پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں عوامی خدمات فراہم کرنے والے 14 سرکاری اداروں کی کوارڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔ کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے سرکاری اہلکاروں کا خیر مقدم کیا۔ جج محمد عاصم امام نے کمیشن کے اب تک کی پیش رفت اور قانونی ڈھانچے پر جامع لیکچر دیا۔ آئی ٹی بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاکر اللّٰہ نے آنلائن سروسز ڈیلیوری کے موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبوں سے محکموں کے نمائندوں کو آگاہ کیا۔

پچھلے دو مہینوں نے ڈومیسائل اور اسلحہ لائسنس کی آنلاین فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ اب تک 11 ہزار شہری آنلائن ڈومیسائل جبکہ 9 ہزار شہری اسلحہ لائسنس حاصل کر چکے ہیں۔ مزید 17 خدمات آنلاین ہونے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری نمائندوں نے اپنی اپنی خدمات کی آنلاین فراہمی کے متعلق کمیشن کو بریفننگ دی۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات، ریونیو, ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، خوراک، جنگلات، صحت، صنعت، لیبر، بلدیات سمیت تمام محکموں کے نمائندوں شریک رہے۔

نمایندہ جی آئی زی نے بطور ڈونر زیر بحث پراجیکٹ کو سراہا۔جج محمد عاصم امام نے کہا کہ صوبائی حکومت خدمات کی آنلاین فراہمی میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ بہت جلد مزید 17 سروسز کو آنلائن کر رہے ہیں۔ جو 80 خدمات اب تک صوبائی حکومت نوٹیفائی کر چکی ہے سب کو آنلاین کیا جائے گا۔ کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گھر کے دہلیز پر بغیر تکلیف اور سفارش کے تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ تمام محکمے ملکر عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ تمام خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا انضمام انتہائی ضروری ہے تاکہ موصول ڈیٹا سے اداروں کی کارکردگی کا تعین ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں