خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس، آئین کے آرٹیکل 254کے تحت نگران حکومت غیرقانونی نہیں بلکہ قانونی تھی، اپوزیشن لیڈر

جمعرات 16 مئی 2024 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے جمعرات کے روزہونےوالے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے واضح کیاکہ تمام اراکین یہ کہہ رہے ہیں کہ نگران حکومت غیرقانونی تھی جبکہ ایسا نہیں ہے، آئین کے آرٹیکل 254کے تحت نگران حکومت غیرقانونی نہیں بلکہ قانونی تھی اس آرٹیکل کے تحت اگرکوئی کام مقررہ وقت پر نہ ہو اور بعدمیں ہوجائے تو یہ غیرقانونی یاغیرآئینی تصورنہیں ہوتااس موقع پر سپیکربابرسلیم سواتی نے آرٹیکل کی تشریح کرکے ایوان کو بتایاکہ اپوزیشن لیڈردرست فرمارہے ہیں آرٹیکل254نگران حکومت اوراسکے اقدامات کو کورکرتاہے تاہم پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈراحمدکریم کنڈی نے کہاکہ آئین کی بعض شقیں ایسی ہیں اگر اس کے تحت بروقت اقدامات نہ لئے جائیں تو یہ جمہوری روایات اورپارلیمانی نظام کےلئے نیک شگون نہیں ہوتا بحیثیت جمہوری ورکرہمیں یہ پریکٹس نہیں کرنی چاہئے ،اگرایک چیزاپنے وقت پرہوجاتی ہے تویہ احسن اقدام تصورہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں