ہم سیاسی لوگ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں ، عدنان خان

جمعہ 17 مئی 2024 18:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) جمعیت علماءاسلام ف کے پارلیمانی لیڈر عدنان خان نے خیبرپختونخوااسمبلی فلور پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں نہیں ہوناچاہئے،ہم سیاسی لوگ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن منتخب نمائندوں کی قدر ہونی چاہئے بیوروکریسی کی چالوں میں نہ آیاجائے جیلیں ہم سے بھری ہیں کارروائیاں ہمارے خلاف ہوتی ہیں ۔غیرجمہوری ہتھکنڈوں میں نہیں آئینگے اداروں کےخلاف نہیں آئین توڑنے والوں کےخلاف لڑتے رہینگے ،عملی طور پر ملک اور عوام کےلئے کچھ کرناہے حکومت تقرریوں وتبادلے میں اپناوقت ضائع نہ کرے بلکہ صوبے کی بہتری کےلئے اپناکرداراداکرے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں