محکمہ محنت کے زیراہتمام ایک روزہ نمائشی فیسٹیول ہفتہ کو لیبر کالونی ویمن ووکیشنل سنٹر چارسدہ میں منعقد ہوگی

جمعہ 17 مئی 2024 18:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) محکمہ محنت خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ایک روزہ نمائشی فیسٹیول ہفتہ(کل) کو لیبر کالونی ویمن ووکیشنل سنٹر ضلع چارسدہ میں منعقد ہوگی۔ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان کرینگے۔

(جاری ہے)

نمائشی فیسٹیول میں کڑھائی والے کپڑے اور چادریں، جیولری، ہاتھ سے بنے جوتے، کھانے پینے اور تفریحی سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائشی فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد سکلڈ لیبر کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انٹرپرینیورشپ میں خواتین کے کردار کو اہمیت دینا ہے۔ فیسٹیول میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ووکیشنل سنٹرز میں تیارکی گئی مختلف اشیاء بھی سٹالز کا حصہ ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں