دیر بالا، ضلعی انتظامیہ و محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ وباء کی روک تھام کے حوالے آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) دیر بالا میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام خسرہ وباء کی روک تھام کے حوالے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا عرفان علی، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد خان، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذر محمد، ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر محمد اعجاز طبی عملہ کے دیگر ماہرین اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مہم میں 6 ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پیغام جاری کیا کہ خسرہ اور روبیلا کمپین کو کامیاب بنایا جا ئے چونکہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے امراض بھی پیچیدہ امراض کی صورت اختیار کر جاتے ہیں،ہم سب کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ دیر بالا میں 20 مئی سے 25 مئی 2024 تک خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں