مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی کا جائزہ اجلاس

جمعہ 17 مئی 2024 23:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی (ایٹا) کے قیام کےلئے جو قرض حکومت نے دیا تھا ایٹا نے واپس کر دیا اور ایٹا نہ صرف مالی اخراجات خود پورا کر رہاہے بلکہ سسٹم اپگریڈیشن پر بھی خود کام کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد امتیاز ایوب، ڈائریکٹر یاسر عمران نے بھی شرکت کی۔ مشیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایٹا پورے ملک کی پہلی اور واحد پبلک سیکٹر ٹیسٹنگ ایجنسی ہے اورایٹا بھرتی فیس 500 روپے ہے جو ملک بھر کی ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی نسبت بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایٹا کا آٹو وائس میسج کو فنکشنل کر دیا ہے جو امیدوار کے فون پر تب تک بجے گا جب تک موصول یا مسترد نہ کردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹا نے سال 2023-24 میں 38 مختلف قسم کے ٹیسٹ منعقد کئے جن میں تقریباً 2 لاکھ اُمیدواروں نے شرکت کی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت نے آئی ایم سائنسز اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے زریعے 6 لاکھ 80 ہزار اُمیدواروں کے ایٹا ٹیسٹ آڈٹ کیئے ہیں جن کا رزلٹ سو فیصد ٹھیک آیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قابل بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنے بھی خود مختار اداروں کی بریفنگ لے چکا ہوں ایٹا کی کارکردگی ان سب میں بہترین ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ایٹا دفتر میں ٹاسک مینجمنٹ سروسز استعمال ہوتا ہے جس سے کوئی کام تعطل کا شکار نہیں رہتا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں