gگداگری خاتمہ ‘موثر حکمت عملی ناگزیر ہے، ڈاکٹر محبوب

صوبائی حکومت پیشہ ور گداگروں پر پابندی لگاکر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ دے‘ چیئرمین محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ

اتوار 19 مئی 2024 18:30

۱پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد کے چیئر مین اورمایہ ناز فزیو تھراپسٹ و سماجی شخصیت ڈاکٹر محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ گداگری کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں ایک موثر حکمت عملی کی اشد ضرور ت ہے، حکومت پیشہ ور گداگروں پر پابندی لگاکر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر توجہ دے،جبکہ سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے نجی شعبے کے ساتھ مل کر سکولوں میں سیکنڈ شفٹ چلائی جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ان کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھیک مانگنے اور مختلف قسم کے نشوں کی جانب راغب ہورہی ہے،جنہیں بچانے کی بہت سخت ضرورت ہے،ورنہ ملک میں بدامنی، چوری اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوگا۔ڈاکٹر محبوب الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ساز اداروں نے ابھی تک اس تناظر میں سنجیدگی سے کام نہیں کیا، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے نوجوانوں کوہنر سکھا نے کے مواقع فراہم کئے جائیں جبکہ یہ پروگرام نجی شعبے کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں چلایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں