صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات نے خیبر پختونخوا کی ترقی کی منزل کا تعین کردیا ہے، صوبائی وزیر ملک پختون یار خان

اتوار 19 مئی 2024 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات نے خیبر پختونخوا کی ترقی کی منزل کا تعین کردیا ہے اور ہر شعبے میں عوام کی توقعات کے مطابق بہتری لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ میراخیل میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک محمد اللہ داؤڑ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نگرانی میں منظور کئے گئے ترقی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عام عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کی حالت زندگی بہتر بنانے پر بھی توجہ دی ہے۔ صوبائی وزیر ملک پختون یار نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ایک عوام دوست اور ملازم دوست حکومت ہے جس نے ہمیشہ غریب طبقے کے لوگوں کے مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں