خیبرپختونخوا کی11 اضلاع میں چھ روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغاز

پیر 20 مئی 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) خیبرپختونخوا کی11 اضلاع میں چھ روزہ انسداد خسرہ مہم کا آغازکردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خیبرپختونخوا کی11 اضلاع میں چھ روزہ انسداد خسرہ مہم کا افتتاح کردیا، صوبائی وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے کہاکہ انسداد مہم صوابی، ہنگو، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں چلائی جا رہی ہے،دیراپر، دیرلویئر، ملاکنڈ، چارسدہ اور نوشہرہ میں بھی انسداد خسرہ مہم چلائی جا رہی ہے،8 لاکھ 82 ہزار بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے کا ہدف مقرر ہے ۔مہم کیلئی1 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں