پشاور، مشیربرائےسماجی بہبودکانوشہرہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیمنٹ سنٹرمیں سہولیات کے فقدان کانوٹس، سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 21 مئی 2024 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود مشال اعظم یوسفزئی نے ضلع نوشہرہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیمنٹ سینٹر میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو انکے دفتر سے جاری میڈیا بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر مشال اعظم یوسفزئی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی حکومت کے مینڈیٹ کے تحت آتا ہے لیکن عوام کو سہولیات اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیش ڈسٹری بیوشن سنٹرز میں شہریوں کو سہ ماہی کیش آسانی کے ساتھ جمع کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں