ہائی پاورلائینزکے حدود میں تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، پیسکواعلامیہ

بدھ 22 مئی 2024 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے اعلامیہ جاری کیا ہےکہ ہائی پاورٹرانسمیشن لائنزکے قریب حادثات سے بچنے کے لیے تجاوزات کےخلاف کارروائی کی جائے گی، پیسکو اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں ادارے کی طرف سے پہلے بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق پشاوراوراسکے ملحقہ علاقوں جہاں غیرقانونی تعمیرات کی گئی ہیں ان میں سرفہرست گلبہار، سیٹھی ٹائون ، تاج آباد، بشیرآباد، بخشی پل، شاہ لم پل، گل بیلہ، سردریاب، ورسک روڈ، لڑامہ گائوں، لنڈے سڑک، گھڑی خان بابا، کوہاٹ روڈ، دلہ ذاک روڈ، واحد گھڑی،عارف ٹائون ،گلشن کالونی، ناگمان ، رنگ روڈ، ہزارخوانی، آخون محمد لنڈی، ارباب لنڈی کے علاقی شامل ہیں، اسی طرح ضلع چارسدہ اوراس سے ملحقہ علاقاجات میں رجڑ، اتمان زئی ، عمرزئی ، تنگی اور شبقدر کے علاقے سرفہرست ہیں،اسکے علاوہ ضلع کوہاٹ اوراسکےملحقہ علاقاجات میں توغ بالا، بیلی ٹنگ، بابری بانڈہ، پراچہ ٹائون،شیخان،کے ڈی اے، کیمپ، مہاجر کیمپ، محمد زئی، میاں گا ن گھڑی، شیرکوٹ، استرزئی ، رائسان، ہنگو، بہادرکوٹ، گدی بانڈہ، شکردرہ، ڈوڈا شریف، شادی خیل، دائودخیل، بستی خیل، قاسم خیل، آخور وال، انکلیوکوہاٹ، سیمنٹ فیکٹری شامل ہیں، اعلامیہ میں کہا گیا کہ تجاوزات کو فوری طور پرہٹایا جائے بصورت دیگرسخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں