ئ*گلیات میں تعمیراتی سامان والی گاڑیوں کے داخلے پر ہفتہ کے تین روز مکمل پابندی عائد

yپابندی جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک برقرار رہے گی ق*گلیات کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز بھی ہو گیا

بدھ 22 مئی 2024 21:10

۷ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب کی واضح ہدایات کی روشنی میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین ایام کے دوران گلیات میں تعمیراتی سامان والی گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسی طرح گلیات کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز بھی بدھ 23 مئی سے کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام گلیات میں سیاحتی سیزن شروع ہونے اور سیاحوں کے رش کے باعث ٹریفک مسائل کے تدارک کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق گلیات کی سڑکوں پر تعمیراتی سامان پھینکنے آور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں پر پابندی کا اطلاق جمعہ کی صبح 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مشیر سیاحت و ثقافت نے گزشتہ روز دورہ گلیات کے دوران مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کیا تھا اور وہاں قائم تجاوزات کے خاتمے، پبلک پارکس کی تزئین و آرائش، صحت و صفائی، ابنوشی اور مرد و خواتین کیلئے الگ واش رومز کے انتظامات سمیت مختلف احکامات جاری کئے تھے جن پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز بھی آج سے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں