خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ٹیکس دہندگان کے حقوق سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد

جمعرات 23 مئی 2024 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے ٹیکس دہندگان کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آگاہی سیمینارکا اہتمام کیا ، تقریب میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹرآصف محمود جاہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، سیشن کا مقصد شرکاء کو ٹیکس دہندگان کے حقوق اوران کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیمینارمیں دیگرمعززشرکاء میں کے ایم یو کے رجسٹرارانعام اللہ خان وزیر، ڈین آف بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرروبینہ نازلی، ٹریجررکے ایم یو وسیم ریا ض سمیت کےایم یو کے تمام شعبوں کے سربراہان شامل تھے۔

سیشن کے دوران ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ٹیکس دہندگان کی شکایات کے حل میں وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار اور مینڈیٹ کا گہرائی سے جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ٹیکس سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے اورٹیکس کے نظام کی پیچیدگیوں بارے میں آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں